Live Updates

این اے 264 کوئٹہ۔1 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عصمت اللہ 14 ہزار 887 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 کوئٹہ۔1 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عصمت اللہ 14 ہزار 887 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالولی کاکڑ 10 ہزار 71 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ خان 10 ہزار 53 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.77 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات