Live Updates

عمران خان نے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں، شہباز شریف نے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں،

تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق قومی اسمبلی کی دواور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ْچوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں، جمشید دستی بھی دونوں حلقوں سے ہار گئے

جمعرات 26 جولائی 2018 20:21

عمران خان نے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں، شہباز شریف نے ایک قومی اور دو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت کئی رہنماایک سے زائد نشستوں پر کامیاب رہے ۔ گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی ۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف نے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق قومی اسمبلی کی دواور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر کامیاب رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف ایک قومی اور ایک صوبائی نشست پر کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کے غلام سرورخان قومی اسمبلی کی دو نشستوںپر جبکہ محمد خان لغاری ایک قومی اور ایک صوبائی نشست پر کامیاب رہے ۔سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک اور سپیکر اسد قیصر قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں ۔ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں شکست کھا گئے جبکہ جمشید دستی بھی دونوںحلقوں سے ہار گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات