ایم کیو ایم سے بغاوت کے بعد نئی پارٹی تشکیل دینے اور سندھ کا وزیراعلیٰ اپنا لانے کا دعویٰ کرنے والے مصطفی کمال تمام نشستوں سے ہار گئے

جمعرات 26 جولائی 2018 23:22

ایم کیو ایم سے بغاوت کے بعد نئی پارٹی تشکیل دینے اور سندھ کا وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ سے بغاوت کے بعد نئی پارٹی تشکیل دینے والے سیدمصطفی کمال قومی اسمبلی کی ایک اورسندھ اسمبلی کی2نشستوں پرانتخاب میں کراچی کے ضلع وسطی سے حصہ لیا اورتینوں نشستوں پرشکست کھا گئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کوتینوں حلقوں سے مجموعی طور پر صرف26ہزار 879 ووٹ مل سکے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے انتخابات لڑنے کے لئے ضلع وسطی کا انتخاب کیا تھا مصطفی کمال کو شریف آباد سے سندھ اسمبلی کی نشست پرصرف6 ہزار 383ووٹ ملے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 253 پر صرف12ہزار 891 ووٹ لے سکے اورسندھ اسمبلی کی ایک اور نشست پر صرف7ہزار 605 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح وہ تینوں نشستوں سے ہارگئے اوران کی جماعت کوسندھ اسمبلی میں نمائندگی نہیں مل سکی ہے۔