ٹنڈو محمد خان میں این اے 228 پر سید نوید قمر، پی ایس 69 پر عبدالکریم سومرو اور پی ایس 68 پر اعجاز شاہ بخاری کامیاب

جمعرات 26 جولائی 2018 23:09

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) ضلع ٹنڈو محمد خان میں ہونے والے عام انتخابات 2018 کی نشستوں پر قومی اسیمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسیمبلی کی دونوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب، قومی اسیمبلی کی نشست حلقہ این اے 228 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سید نوید قمر نے 76067 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل گرینڈ ڈیموکریٹک کے امیدوار میر علی نواز تالپور نے 45159 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے اور تحریک انصاف کے امیدوار حاجی عبدالجبار میمن نے 15443 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی، صوبائی اسیمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 69 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالکریم سومرو نے 32105 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار عبدالرحیم کاتیار 19484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے اور تحریک انصاف کے امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ نے 9522 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی، صوبائی اسیمبلی کے حلقہ 68 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری نے 32659 ووٹ حاصل کر کے کامیا بی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار میر علی حیدر تالپور نے 20734ووٹ حاصل کر کے دوسری نمبر پر رہے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی الطاف نظامانی نے 13108ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پرآئے، ضلع ٹنڈو محمد خان میں پیپلزپارٹی کی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے جشن منایا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔