این اے 263 قلعہ عبداللہ ، متحدہ مجلس عمل کے صلاح الدین 37 ہزار 971 ووٹ لے کر کامیاب،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 قلعہ عبداللہ سے متحدہ مجلس عمل کے صلاح الدین 37 ہزار 971 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی 21 ہزار 417 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی 19 ہزار 989 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 41.03 فیصد رہی۔