حلقہ این اے 140 قصور IV سے پی ٹی آئی کے سردار طالب حسین نکئی 1 لاکھ 24 ہزار 621 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 04:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 140 قصور IV سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار طالب حسین نکئی 1 لاکھ 24 ہزار 621 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رانا محمد حیات خان 1 لاکھ 24 ہزار 385 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے رانا تنویر ریاض خان 15 ہزار 500 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 60.65 فیصد رہی۔