حلقہ این اے 158 ملتان V سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خان 83 ہزار 304 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 05:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 158 ملتان V سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خان 83 ہزار 304 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سید یوسف رضا گیلانی 74 ہزار 443 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید جاوید علی شاہ 73 ہزار 218 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 56.76 فیصد رہی۔