․قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 217 سانگھڑ III سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیرینز کے روشن دین جونیجو 1 لاکھ 3 ہزار 221 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 06:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 217 سانگھڑ III سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے روشن دین جونیجو 1 لاکھ 3 ہزار 221 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مہر علی عرف ماہی خان 43 ہزار 757 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے اکبر حسین چغتائی 7552 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 47.59 فیصد رہی۔