این اے 221 تھرپارکر I سے پیپلز پارٹی کے پیر نور محمد شاہ جیلانی79 ہزار 98 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 08:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر I سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے پیر نور محمد شاہ جیلانی79 ہزار 98 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 72 ہزار 127 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار دلاور خان 2547 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 68.68 فیصد رہی۔