قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 کورنگی کراچی III سے پاکستان تحریک انصاف کے فہیم خان 26 ہزار 706 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 08:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 کورنگی کراچی III سے پاکستان تحریک انصاف کے فہیم خان 26 ہزار 706 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد معین عامر پیرزادہ 23 ہزار 873 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان 19 ہزار 184 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 36.28 فیصد رہی۔