ْ پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 27 جولائی 2018 18:36

ْ پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی ہے جب کہ پنجاب میں بھی نمبر گیم کے ساتھ حکومت بناسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اکیلے ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ کے لیے کسی نئے نام کے بجائے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا نام زیر غور آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو ہی دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی اکثریت بھی پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کی حامی ہے۔ پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 نوشہرہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 نشستوں پی کے 61 اور پی کے 64 سے الیکشن جیت چکے ہیں۔