سٹاک ایکسچینج نے تیزی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

جمعہ 27 جولائی 2018 19:59

سٹاک ایکسچینج نے تیزی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) الیکشن 2018ء کے نتائج مکمل ہونے کے بعد جہاں لاہور سٹاک ایکسچینج نے تیزی پکڑی ہے وہاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈاٹر کی قیمت دو روپے فی ڈالر کم ہوگئی جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 127 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوتا رہے جو انٹر بینک ریٹ کے مقابلے میں کم تھا جبکہ انٹر بینک ڈالر کی قیمت فروخت 128 روپے رہی۔