یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ایڈمشن کمیٹی کا اجلاس،میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 27 جولائی 2018 20:44

لاہور۔27جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا جس میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 16ستمبر کو پنجاب کے 13شہروں میں بیک وقت ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کالجوں میں میرٹ پر داخلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ ٹیسٹ کی رجسٹریشن بنکوں کے ذریعے آن لائن ہوگی جس کا آغاز اگست میں ہوگا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ امیدواروں کی آسانی کیلئے اور انھیں ان کے گھروں کی دہلیزپر سہولت دینے کیلئے بڑے بنکوں کو آن لائن رجسٹریشن کے ٹینڈر میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سسٹم کو بہترین بنانے کیلئے طلبہ اور ان کے والدین سے تجاویز طلب کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :