حلقہ این اے 125 لاہور III سے مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم خان ایک لاکھ 22 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب قرار ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 لاہور III سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم خان ایک لاکھ 22 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد ایک لاکھ 6 ہزار 857 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی میمونہ حامد 14276 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 51.53 فیصد رہی۔