الیکشن کمیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 268 چاغی‘ نوشکی‘ خاران میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح صرف 1.76 فیصد رہی

ہفتہ 28 جولائی 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 268 چاغی‘ نوشکی‘ خاران کے حلقے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈالے گئے ووٹوں کی شرح صرف 1.76 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

اس حلقے سے متحدہ مجلس عمل کے محمد عثمان بادینی کامیاب قرار پائے جنہوں نے 1220 ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیئے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 234291 ہے جبکہ ڈالے گئے ووٹ 4127 ہیں جن میں سے 154 ووٹ مسترد ہوگئے۔ اس طرح اس حلقے میں 3973 درست ووٹ قرار پائے جن میں سے 1220 ووٹ حاصل کرکے محمد عثمان بادینی کامیاب قرار پائے۔