نوابزادہ فرید کی کامیابی سے شیر گڑھ کے نواب خاندان کو طویل انتظار کے بعد اس مرتبہ پھر نمائندگی کا موقع مل گیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 17:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) اوگی کے صوبائی حلقہ پی کی33- سے پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما نوابزادہ فرید کی بھاری اکثریت سے کامیابی سے شیر گڑھ کے نواب خاندان کو 21 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر اسمبلی میں نمائندگی کا موقع مل گیا۔

(جاری ہے)

نوابزادہ فرید کے والد اور رہمنا پی ٹی آئی نوابزادہ صلاح الدین سعید کو یہاں حلقہ این اے 14 مانسہرہ II سے 1985 سے لیکر 1997ء تک مسلسل پانچ بار ایم این اے رہنے کا اعزاز حاصل ہوا تاہم بعد میں پے در پے ان کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ان انتخابات میں نوابزادہ فرید نے نئے بننے والے حلقہ پی کی33- سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر صوبائی الیکشن لڑا اور اپنے حریف امیدواروں کو واضح برتری سے شکست دیکر صوبائی اسمبلی پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔