تخت پنجاب کیلئے کانٹے دار مقابلہ جاری، تحریک اںصاف کو ن لیگ پر ایک نشست کی برتری حاصل ہوگئی

7 آزاد امیدواروں کی جانب سے شمولیت کی یقین دہانی کروائے جانے کے بعد تحریک انصاف کی کل نشستیں 130 ہوگئیں، جبکہ ن لیگ کی کل نشستیں 129 ہیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جولائی 2018 22:05

تخت پنجاب کیلئے کانٹے دار مقابلہ جاری، تحریک اںصاف کو ن لیگ پر ایک نشست ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2018ء)   تخت پنجاب کیلئے کانٹے دار مقابلہ جاری، تحریک اںصاف کو ن لیگ پر ایک نشست کی برتری حاصل ہوگئی، 7 آزاد امیدواروں کی جانب سے شمولیت کی یقین دہانی کروائے جانے کے بعد تحریک انصاف کی کل نشستیں 130 ہوگئیں، جبکہ ن لیگ کی کل نشستیں 129 ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے دسویں عام انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

تحریک اںصاف نے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے کل 115 نشستوں پر فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ بلوچستان میں بھی تحریک انصاف اتحادی حکومت قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

تاہم پنجاب میں اس وقت صورتحال کافی دلچسپ ہے۔ تخت پنجاب کو حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان تخت پنجاب کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور رسہ کشی ہو رہی ہے۔ اب تحریک انصاف نے پنجاب میں ن لیگ پر معمولی برتری حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ روز تک مسلم لیگ ن کے پاس 129 جبکہ تحریک انصاف کے پاس 123 نشستیں تھیں۔ تاہم ہفتے کے روز صورتحال بدل گئی۔ پنجاب میں الیکشن جیتنے والے 7 اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ان 7 امیدواروں کی جانب سے شمولیت کا اعلان کیے جانے کے بعد اب تحریک اںصاف کی کل نشستیں 130 ہو گئی ہیں۔ تحریک انصاف کو ن لیگ پر 1 نشست کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف، کسی بھی جماعت کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 149 نشستیں درکار ہیں۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے اس صورتحال میں آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ق کا بھی اس تمام صورتحال میں بہت ہی اہم کردار ہوگا۔