این اے 73 میں دوبارہ گنتی ، خواجہ آصف 117002 ووٹ لے کر کامیاب

اتوار 29 جولائی 2018 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) حلقہ این اے 73 میں خواجہ آصف ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں 117002 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار عثمان ڈار 115596 ووٹ لے سکے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ (ن) لیگ کے خواجہ آصف دوبارہ گنتی میں 117002 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار عثمان ڈار 115596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست عثمان ڈار نے دی تھی۔