آل پارٹیز کانفرنس ضلع نوشہرہ کا مبینہ دھاندلی کیخلاف آج آل پارٹیز احتجاجی دھرنے کا اعلان

مزید احتجاجی دھرنوں، جلوسوں اور جلسوں کیلئے کمیٹی تشکیل

اتوار 29 جولائی 2018 21:20

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2018ء) آل پارٹیز کانفرنس ضلع نوشہرہ نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے 30 جولائی کو نوشہرہ شوبرا چوک میں آل پارٹیز احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید احتجاجی دھرنوں، جلوسوں اور جلسوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی اور احتجاجی دھرنوں، جلسوں، جلسوں کا سلسلہ انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے تک جاری رکھنے کا اعلان ہم یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات ایک ڈیزائن کے تحت منعقد کروائیں گئے اور پاکستان تحریک انصاف کو جتوانے کے لئے بوٹ اور بندوق کے ذریعے الیکشن کمیشن نے انتخابات میں انجینئرنگ کی گزشتہ پانچ برس سے بوٹ بندوق نے ایک مخصوص سیاسی جماعت کی سرپرستی کی عدلیہ اور میڈیا چینلز کو اس سیاسی جماعت کی حمایت کیلئے الہ کار بنایا سیکورٹی اداروں کی سیاسی معاملات میں واضح جانبداری سے عوام کا قومی اداروں پر اعتماد اٹھتا جارہا ہے پولنگ ایجنٹس خصوصاً خواتین پولنگ ایجنٹس کوہراساں کرکے فارمز45 تک مہیا نہیں کئے گئے اور حالیہ انتخابات کے نتائج زمینی حقائق کے منافی ہیں ان خیالات کااظہارمتحدہ مجلس عمل کے ضلعی دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس کے ہنگامی اجلاس سے متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے ضلعی صدر آصف لقمان قاضی، ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور این اے 25 کے امیدوار ملک جمعہ خان، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ملک غلام حضرت، مسلم لیگ ن کے صدر حمزہ پرویز، قومی وطن پارٹی کے صدر ولی الرحمن، پیرذوالفقار باچا، پی ٹی آئی گلالئی کے صدر رشید احمد، انجینئرنہال علی نے خطاب کیااس موقع پر مسلم لیگ ن این اے 26 کے امیدوار حاجی نواب، پیپلزپارٹی پی کے 61 کے امیدوار پیراسلم، پی کے 61 کے سابق امیدوار حاجی عنایت الرحمن، پی کے 62 کے امیدوار انجینئرامیر عالم خان، پی کے 63 کے امیدوار قربان علی خان، پی کے 64 کے امیدوار الحاج پرویز خٹک اور پی کے 65 کے امیدوار انجینئرطارق خٹک، متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی، سیکرٹری اطلاعات افتخار احمد، سیکرٹری مالیات قاری ریاض اللہ، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شیخ محبوب، مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری معیشت الرحمن اور جنرل سیکرٹری قومی وطن پارٹی ڈاکٹر صمد خان ، پی کے 63 کے میاں ظہورکاکاخیل بھی موجود تھے اجلاس میں مقررین نے کہا کہ ہم حالیہ انتخابات کے نتائج کو یکسر مستر د کرتے ہیں کیونکہ حالیہ انتخابات ایک ڈائزین کے تحت منعقد کروائے گئے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کو جتوانے کیلئے بوٹ بندوق کی نگرانی میں الیکشن کمیشن نے پورے انتخابی عمل میں انجینئرنگ کی گزشتہ پانچ برس سے اسٹیبلشمنٹ نے ایک مخصوص سیاسی جماعت کی سرپرستی کی عدلیہ اور میڈیا چینلز اس جماعت کی حمایت کیلئے الہ کار بنایاگیا اور تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کیلئے راستہ ہموار کیاگیا جمہوریت اور جمہوری اداروں کی توقیر عوامی رائے کے احترام سے بنتی ہے نہ کہ محض انتخابی ڈرامے کے انعقاد سے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 25 جولائی کو وسیع پیمانے پر پولنگ سٹیشنز پر بے قاعدگیاں اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہے پولنگ ایجنٹس خصوصاً خواتین پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیاگیا یہاں تک کہ تحریک انصاف کے مخالف پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 تک مہیا نہیں کئے گئے تھے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے امتیازی سلوک کیا اور پولنگ کی شرح کو مصنوعی طورسے بڑھا چڑھا کر پیش کئے اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارٹی سربراہان (پختون لیڈرشپ) کو دھاندلی کے ذریعے اسمبلی سے باہر کرنے کی ایک کوشش کی گئی جو کہ سیاسی پارلیمانی دہشتگردی کے مترادف ہے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی توقیر عوامی رائے کے احترام سے بنتی ہے محض انتخابی ڈرامہ کے انعقاد سے نہیں حالیہ انتخابات کے نتائج زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے سیکورٹی اداروں کی سیاسی معاملات میں واضح جانبداری سے عوام کا اداروں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ضلع نوشہرہ میں 25 جولائی کو وسیع پیمانے پر پولنگ اسٹیشنز پر بے قاعدگیاں اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی سامنے آئی پولنگ ایجنٹس کو حراساں کیاگیا فارم 45مہیاں نہیں کئے گئے سیکورٹی اداروں نے امتیازی سلوک اور پولنگ کی شرح کو مصنوعی طورپر بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صحیح نتائج دینے میں بری طرح ناکام رہے اور جان بوجھ نااہل عملہ تعینات کیاستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ جلد بازی میں غلط اعلانات کئے گئے اور پوری قوم کو انہوں نے ذہنی کوفت میں مبتلا رکھا جبکہ ٹرن آؤن انتہائی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر تھی لیکن نتائج 50 فیصد سے زائد ظاہر کئے گئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل آئندہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آج بروز ہفتہ سہ پہر 4 بجے متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے اور متحدہ مجلس عمل کی قیادت کی جانب سے ہدایات کا انتظار کریں گے۔