سرگودہا ، مختلف واقعات میں2 خواتین جاں بحق

پیر 30 جولائی 2018 16:54

سرگودھا۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) مختلف واقعات میں2 خواتین جاں بحق ہو گئیں، تفصیلات کیمطابق موضع اتراء کے نواحی ڈیرہ بھنگیانوالہ کے امان اللہ نے اپنی بائیس سالہ شادی شدہ بیٹی مسماة کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ، پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کر کے نعش ورثاء کے حوالے کردی، اسی طرح مٹھ کھوہ کے قریب نہری نالہ سے نامعلوم پچاس سالہ خاتون کی نعش ملی ، پولیس نے نعش کو شناخت کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائد آباد پہنچا دیا ۔