آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ڈیفنس میں سرکاری گاڑی چھینے جانے کا نوٹس لے لیا

پیر 30 جولائی 2018 17:10

آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ڈیفنس میں سرکاری گاڑی چھینے جانے کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ڈیفنس کے علاقے سے مبینہ طور پر سرکاری گاڑی چھینے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی اے سی ایل سی ACLCکو ہدایات جاری کی ہیں کہ مذکورہ گاڑی کی برآمدگی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ترضروری پولیس کاروائیوں کی انجام دہی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :