ڈیر ہ اسماعیل خان،ٹریکٹر اورموٹرسائیکل میں تصادم،موٹرسائیکل پرسوار نوجوان جاں بحق ،ایک زخمی‘مقدمہ درج

پیر 30 جولائی 2018 17:10

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) درابن چوک بائی پاس پرٹریکٹر اورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پرسوار نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا‘مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں درابن چوک بائی پاس پر موٹرسائیکل اورٹریکٹر کے تصادم میں موٹرسائیکل پرسوار جاوید بلوچ ولد واحدبخش سکنہ درابن خورد اورعدنان ولد رمضان حال نزددامان ہوٹل مصطفی آباد زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال لایاگیا جہاں عدنان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا ۔ ٹائون پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف درج کرلیاہے۔