پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں جا کر کردار ادا کرنے کا فیصلہ اچھا ہے ،ْ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کوایک صفحے پر آجانا چاہیے ،ْ میر حاصل بزنجو

پیر 30 جولائی 2018 21:37

پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں جا کر کردار ادا کرنے کا فیصلہ اچھا ہے ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں جا کر کردار ادا کرنے کا فیصلہ اچھا ہے ،ْ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کوایک صفحے پر آجانا چاہیے ۔ پیر کو پیپلز پارٹی کے وفد نے سید خورشید احمد شاہ کی زیر قیادت ان سے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں سید یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر، قمر زمان کائرہ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ وہ پیپلزپارٹی کی طرف سے عزت دینے پر ان کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی رویہ اپنا کر آگے بڑھنا ہو گا اور پارلیمنٹ میں جا کر اپنا کردار اد اکرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ جو کر دار پارلیمنٹ میں رہ کر ادا کیا جاسکتا ہے وہ پارلیمنٹ سے باہر نہیں کیا جاسکتا انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں جا کر کردار ادا کرنے کا فیصلہ اچھا ہے ،ْ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کوایک صفحے پر آجانا چاہیے