Live Updates

اگست تک نئی حکومت قائم کر کے یوم آزادی سکون سے منائیں گے، بیرسٹر علی ظفر

عمران خان کی عوامی مقام پر حلف اٹھانے کی خواہش سیکیورٹی کلیئر نس اور صدر مملکت کی رضا مندی سے مشروط ہے، وزیراعظم کے انتخاب تک سات مختلف مراحل طے کر کے نئی حکومت کا قیام عمل میں آ ئے گا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 30 جولائی 2018 23:54

اگست تک نئی حکومت قائم کر کے یوم آزادی سکون سے منائیں گے، بیرسٹر علی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) نگران وفاق وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئندہ پندرہ روز میں انتقال اقتدار کے اہم مراحل مکمل ہو جائیں گے اور 14 اگست تک نئی حکومت قائم کر کے یوم آزادی سکون سے منائیں گے ۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات بیر سٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کی عوامی مقام پر حلف اٹھانے کی خواہش سیکیورٹی کلیئر نس اور صدر مملکت کی رضا مندی سے مشروط ہے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب تک سات مختلف مراحل طے کر کے نئی حکومت کا قیام عمل میں آ ئے گا سب سے پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج مرتب کرنے کا عمل 30 جولائی کو مکمل ہو چکا ہے۔

دوسرے مرحلے میں امیدواران 3 سے 4 اگست تک اخراجات کی تفصیل جمع کروائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں 5 سے 6 اگست تک امیداروں کی کامیابی کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں گے اگلے مرحلے میںآزاد امیدواوں کو تین روز کے اندر آزاد حیثیت بر قرار رکھنے یا کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کرنے کے بعد 9 سے 10 اگست تک اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہو گا اس کے بعد 11 سے 12 اگست کو اسمبلی کا اجلاس بلا کر سب سے پہلے سپیکر ڈپٹی سپیکر اور آخر میں وزیراعظم کا انتخاب ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صدر مملکت کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو رہی ہے تا ہم اگر صدر مملکت قبل از وقت استعفیٰ دے دیں تو نئے صدر مملکت کا انتخاب 8 ستمبر سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔ بیر سٹر علی ظفر نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ 72 واں یوم آزادی اپنے اپنے گھروں میںسکون سے منائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات