عامر خان ،رنبیر کپور فلم ’’مغل‘‘ کی کاسٹ کے لئے سرفہرست

منگل 31 جولائی 2018 12:38

عامر خان ،رنبیر کپور فلم ’’مغل‘‘ کی کاسٹ کے لئے سرفہرست
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپوراور عامر خان کی ہدایت کار سوبھاش کپور فلم ’’مغل‘‘ کے لئے پہلا انتخاب ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’مغل‘‘ کے لئے رنبیر کپور کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ سوبھاش کپور کا کہنا ہے کہ فلم کے لئے رنبیر کپور میرا اور عامر خان کا پہلا انتخاب ہیں، اور ایک اچھے اداکار ہیں اور ہم نے ان سے فلم کے سکرپٹ بارے بات کی ہے تاہم ابھی اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔