فلم ’’پھنے خان‘‘ کا نیا گانا‘‘ تیرے جیسا تو ہے‘‘ جاری

منگل 31 جولائی 2018 12:44

فلم ’’پھنے خان‘‘ کا نیا گانا‘‘ تیرے جیسا تو ہے‘‘ جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کا نیا گانا‘‘ تیرے جیسا تو ہے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور اور ایشوریہ رائے بچن کی فلم’’پھنے خان‘‘ کا نیا گانا‘‘ تیرے جیسا تو ہے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، گانے میں اپنی آواز کا جادو مونالی ٹھاکر نے جگایا ہے جبکہ اسے امیت تریودی نے کمپوزکیا ہے،گانے کے بول ارشد کامل نے لکھے ہیں، گانا پیھو سند اور انیل کپور پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، ایشوریہ رائے بچن، راج کمار رائو ،دیویا دتااور پیھو سند شامل ہیں، فلم3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :