پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 31 جولائی 2018 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے فاروق سلیم ولد محمد سلیم کوفارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری) کے مضمون میں ان کے’’ٹیرس کریٹکا ایل کے کیمیائی اجزاء اور جراثیم کُش خواص کی تحقیق‘‘کے موضوع پر،سجاد احمد ولد گلشاد خان کولائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے مضمون میں ان کے’’پاکستانی جامعات کے انفارمیشن ماہرین کے تناظر میں ، سافٹ سکلز اور ان کی ترویج کی ضرورت ‘‘کے موضوع پر،فوزیہ حنیف دخترمحمد حنیف کوپنجابی کے مضمون میں ان کے’’پاکستانی پنجابی مزاحمتی نثر(تحقیق تے تنقید) ‘‘کے موضوع پر،محمد سعید اختر ولد محمد صادق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’علوم القرآن اور امام ابن تیمیہؒ۔

(جاری ہے)

تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ ‘‘کے موضوع پراورفیدادخان ولد افضل خان کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’پاکستانی سٹریپٹو کوکس نیمونیے کی قسم میں سطحی لحمیہ اے (پی ایس پی ای)کی سالماتی خصوصیات‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔