Live Updates

عمران خاں کی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف نے ملک بھر میں کلین سویپ کیا، بیرسٹر حماد اظہر

منگل 31 جولائی 2018 23:58

بورے والا۔ 31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 126 سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خاں کی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف نے ملک بھر میں کلین سویپ کیا ہے ،اب ملک کے وزیراعظم عمران خاں ہوں گے اور پاکستان سے کرپشن،دہشت گردی اور غربت کا خاتمہ کر کے ملک میں امن و خوشحالی کی فضاء لائیں گے ،اس موقع پر نمائندہ شخصیات سیاسی و سماجی کارکنان خواجہ عنصر یعقوب،منظر عباس،شاہد سعید،فرحان،اعظم خاں،عابد جہانگیر،طارق ثنا باجوہ، اور میاں راشد نے انہیں کامیابی پر انکے دفتر میں مبارک دی اور گلدستہ پیش کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات