Live Updates

آزاد نومنتخب رکن قومی اسمبلی شبیر قریشی اور پنجاب اسمبلی کے علمدار قریشی کی عمران خان سے ملاقات ، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 4 اگست 2018 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 181 کے آزاد نومنتخب رکن قومی اسمبلی شبیر قریشی اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 277 سے علمدار قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جمعہ کو بنی گالہ میں ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق نئے شامل ہونے والے اراکین نے قیادت اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے نئے اراکین کا پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات