Live Updates

عمران خان کا پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزرا کی کابینہ بنانے کا فیصلہ

فاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی ،ْ ذرائع وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری اپنانا ہوگی ،ْ وزراء کی کارکردگی عمران خان خود مانیٹر کریں گے

ہفتہ 4 اگست 2018 18:33

عمران خان کا پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزرا کی کابینہ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور کیا گیا،ْ اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی و ی کے مطابق عمران خان نے حکومت سازی کے لیے اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ مختصر رکھی جائے گی۔عمران خان پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء کی کابینہ بنائیں گے ،ْ ابتداء میں وفاقی وزراء زیادہ اور وزرائے مملکت کی تعداد کم ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی اور زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی ہوگی ،ْ اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری اپنانا ہوگی اور وزراء کی کارکردگی عمران خان خود مانیٹر کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات