Live Updates

سندھ نیشنل تحریک کا تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے معاہدے کو سندھ کی قومی وحدت پر حملہ قرار

معاہدہ کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش اور کراچی کے عوام کی جانب سے پی ٹی آئی کو دیئے ہوئے مینڈیٹ کی توہین ہے،بیان

ہفتہ 4 اگست 2018 21:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) سندھ نیشنل تحریک نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے معاہدے کو سندھ کی قومی وحدت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش اور کراچی کے عوام کی جانب سے پی ٹی آئی کو دیئے ہوئے مینڈیٹ کی توہین ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایم کیو ایم سے معاہدہ کر کہ ثابت کردیا کہ وہ زرداری اور نواز شریف کی طرح اصولی سیاست کو چھوڑ کر ہر صورت میں اقتدار چاہتے ہیں، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کہ 9 نقاطی معاہدہ کہ بعد پی ٹی آئی میں شامل سندھی بولنے والے فوری طور پر تحریک انصاف سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کریں، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے 40 سالوں کہ بڑے عرصہ کہ بعد ایم کیو ایم کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو اپنا ووٹ دیا مگر پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم سے معاہدہ کر کہ ایک مرتبہ پھر کراچی کی عوام کو شہری دہشتگردوں کہ رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ الگ صوبہ تو دور کی بات ہے مگر سندھی قوم سندھ میں انتظامی یونٹ کی حمایت کو بھی سندھ کی تقسیم کی سازش تصور کرتی ہے سندھ میں انتظامی یونٹ کا مطالبہ سندھ توڑنے کا مطالبہ ہے جسے سندھی قوم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تحریک انصاف والوں سے اپنے مطالبات تسلیم کرواکہ ایک مرتبہ پھر کراچی کہ اوپر اپنی دہشت اور وحشت کا راج قائم کرنا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کی جانب سے ایم کیو ایم جیسی ملک دشمن اور دہشت گرد لسانی جماعت سے معاہدے نے عمران خان کی سیاست کو داغدار بنا دیا ہے اور ایسے سندھ دشمن معاہدہ کو سندھی قوم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریگی جس معاہدہ سے کراچی آپریشن سبوتاژ ہو، کراچی کا امن داؤ پر لگ جائے، کراچی پر دہشتگردوں کی حکمرانی ہو اور سندھ کی تقسیم کی بنیاد رکہی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات