Live Updates

اٹک ، زلفی بخاری کے چچا انتقال کر گئے

ہفتہ 4 اگست 2018 22:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف سید یاور بخاری کے والد ، قائد تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے چچا ، سابق نگران وفاقی وزیر سید واجد بخاری اور سابق ایم پی اے سید اعجاز بخاری کے بڑے بھائی سید منظور بخاری انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں معروف شیعہ عالم دین نے پڑھائی نماز جنازہ میں رکن قومی و صوبائی اسمبلی میجر طاہر صادق ، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے علاوہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے رہنمائوں ، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی دوسری نماز جنازہ کامرہ گائوں میں ادا کی گئی مرحوم کو وہاں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات