Live Updates

عمرا ن خان ایک دو روزمیں وزراء اعلیٰ اور کابینہ کا اعلان کر دیں گے،شیخ رشید

ن) لیگ حکومت نے ریکارڈ قرضے لئے،اب عمران کے پاس ڈیلیور کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں نوازشریف کو جیل پہنچانے میں مریم کا کلیدی کردار ہے،قوم نی(ن)لیگ کو ووٹ نہ دے کر ووٹ کو عزت دی،شہباز شریف، اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 4 اگست 2018 22:40

عمرا ن خان ایک دو روزمیں وزراء اعلیٰ اور کابینہ کا اعلان کر دیں گے،شیخ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازشریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نواز شریف کو جیل پہنچانے میںبھی مریم کا کلیدی کردار ہے شہباز شریف، اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں عمران خان چاہتے ہیں 14 اگست تک حلف اٹھا لیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوا زشریف کی تباہی کی زمہ دار مریم نواز ہے مریم نواز کا نو از شریف کو جیل تک پہنچانے میںکلیدی کردار ہے وہ نہیں چاہتیں کہ شہباز شریف پارٹی کو سنبھالے شہباز شریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مریم نواز ہے انہوںنے کہا کہ شہباز شریف اسحاق ڈار اور شاہد خاقان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں اسحاق ڈار کی لندن میں جائیداد فروخت ہو رہی ہے انہوںنے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ ٹویٹ آتے رہے قوم نے نواز شریف کو ووٹ نہ دے کر ووٹ کو عزت دی اور نواز شریف نے قوم کو غربت ذلت اور رسوائی دی، قوم نے اسے مسترد کر دیا شہباز شریف کی ہم کو نواز شریف کی مکمل حمایت حاصل تھی انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان چاہتے ہیں کہ 14 اگست تک حلف اٹھائیں عمرا ن خان ایک دو روزمیں وزراء اعلیٰ اور کابینہ کا اعلان کر دیں گے ایک سوال پر کہا کہ انتخابات سے قبل سیاستدان چاہتے ہیںکہ جیل جائیں اور ہمدری حاصل کریں اور نوازشریف چاہتے تھے کہ جیل جا کر مظلومیت کا ووٹ ہیں مگر نواز شریف کے اندازے غلط ثابت ہوئے ن لیگ کی حکومت نے جتنا قرض لیا اتنا 70 سالوںمیں نہیںلیا گیا انہوںنے کہا کہ مریم نواز کو جعلی دستاویزات اور جعلی دسخط پر سزا ہوئی ہے نوا زشریف کے لئے لاہور میں لوگ نہیںنکلے عوام جان چکے ہیںکہ شریف خاندان کرپٹ ہے انہوںنے کہا کہ نوا زشریف نے جھوٹ بولا ہے بجلی آ گئی ، گیس آگئی، لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سلوگن بھی کرپشن کے خلاف تھا کرپشن کے خلاف پوری قوم اکھٹی ہے کرپشن زدہ لوگ بھی کرپشن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے سویئزر لینڈ میں دولت کا کوئی ولی وارث نہیں ہے انہوںنے کہا کہ عمران خان کو محنت کرنا ہو گی اور ڈیلیور کرنا ہو گا عمران خان کے پاس ڈیلیور کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات