انڈونیشیا کے جزیرے لوم بوک میں زلزلہ، 37 افراد ہلاک

پیر 6 اگست 2018 02:00

انڈونیشیا کے جزیرے لوم بوک میں زلزلہ، 37 افراد ہلاک
جکارتہ ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) انڈونیشیا کے جزیرے لوم بوک میں زلزلہ نے تباہی مچا دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 37 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے بالی کے نواحی جزیرے میں بھی محسوس کئے گئے۔ یو ایس جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کے نیچے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

متعلقہ عنوان :