پشاور میں سمیت خیبر پختونخواکے تیرہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

مہم کے دوران36لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے

پیر 6 اگست 2018 15:42

پشاور میں سمیت خیبر پختونخواکے تیرہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پشاور میں سمیت خیبر پختونخواکے تیرہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی، مہم کے دوران36لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے ایمرجنسی اپریشن سینٹرکوارڈینیٹرخیبرپختونخواکے مطابق تین روزہ انسدادپولیومہم پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،مردان،صوابی،سوات ،لوئیردیر،اپردیربٹگرام کوہاٹ،کرک،ہنگو،بنوں لکی مروت،ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چلائی جارہی ہے مہم کے دوران خیبر پختونخواکے تیرہ اضلاع میں 36لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائیں جائیگیں جبکہ قبائلی اضلاع میں8لاکھ 25ہزارسے زائدبچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جانے کا اہدف مقررکیا گیا ہے مہم کے لیے پولیوورکرزکی13387ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جن میں11607موبائیل ٹیمیں ،858فکسڈ ٹیمیں ، 690ٹرانزٹ ٹیمیں اور 232رومنگ ٹیمیں شامل ہیں،،جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :