Live Updates

پنجاب میں نمبر گیم حوصلہ افزا ہے ،انشااللہ حکومت بنائیں گے‘ رانا مشہود کا دعویٰ

حمزہ شہباز وزیر اعلی ہونگے،مرکز میں بات چیت چل رہی ہے اوربڑا بریک تھروہوگا‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 6 اگست 2018 19:31

پنجاب میں نمبر گیم حوصلہ افزا ہے ،انشااللہ حکومت بنائیں گے‘ رانا مشہود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما ،سابق وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں نمبر گیم حوصلہ افزا ہے اور انشااللہ حکومت بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم پوری کر لی ہے۔

رانا مشہود کا مزید کہنا ہے لہ ن لیگ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہے۔ جبکہ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ دوسری جانب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کودھاندلی والا مینڈیٹ عمران خان کودینے کی کوشش کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اجلاس میں دیامر میں اسکول جلانے کے واقعے کی مذمت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہرروز عمران خان کے بیان کے بر عکس چیزیں نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ جب تک حقائق عوام کے سامنے نہ لے آئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخی دھاندلی زدہ الیکشن پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ تاکہ عام کے سامنے حقیقت رکھی جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 اگست کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے تمام سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرز شامل ہونگے۔ احتجاج میں ن لیگی رہنماء بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی تمام جماعتوں کواعتراض ہے کہ فارم 45 کو روک لیا گیا تھا اور آر ٹی ایس کو بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 120دن کے دھرنے کو 24 گھنٹے لائیو کوریج مل سکتی ہے۔لیکن اپوزیشن جماعتوں کو ویسی کوریج نہیں دی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات