مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کل سے ’’گرین پاکستان ‘‘شجرکاری مہم شروع کریگی
مہم 7اگست سی14اگست تک جاری رہے گی، ملک بھر میں10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے درخت کاٹنے کے عمل کو دہشت گردی قرار دے کر سخت سزا مقرر کی جائے ، اجلاس میں مطالبہ ہر پاکستانی آزادی کے اس مہینے میں ایک پودا ضرور لگائے، مرکزی صدر عرفان یوسف
پیر 6 اگست 2018 21:40
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بھی اس اہم مہم کا حصہ بنایا جائیگا، لاہور سمیت پورے ملک میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائیگی جس میں اپیل کی جائیگی کہ ہر پاکستانی آزادی کے اس مہینے میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ملک کو سرسبزو شاداب بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے لاہور سمیت پورے ملک میں آکل سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیاہے، گرین پاکستان کے عنوان سے سیمینارز، کانفرنسز،واک اور تشہیر کے ذریعے آگاہی مہم پورے ملک میں شروع کی جائے گی۔
عوام الناس کو آگاہی مہم کے ذریعے بتایا جائے گا کہ درخت لگانا کتنا اہم ہے، عوام کو آگاہ کیا جائے گا کہ درخت لگانا جس قدر اہم ہے اس سے کہیں زیادہ اہم اس کی حفاظت کرنا ہے، نرم و نازک پودوں کو اپنی جڑوں کی مضبوطی کیلئے وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور پھر ان کی دیکھ بھال بھی پوری ذمہ داری سے کریں، کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کے ساتھ ساتھ ماحول اور موسم میں بھی بہتری آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مطالبہ کرتی ہے کہ بلا ضرورت درخت کاٹنے پر پابندی لگائی جائے اور اس عمل کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے سخت سزا مقرر کی جائے۔ ایم ایس ایم گرین پاکستان مہم میں نئے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ قوم سے موجودہ درختوں کی کٹائی سے بھی مکمل گریز کرنے کی اپیل کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند درخت پر کلہاڑی چلانا خود اپنے ہی پائوں پر کلہاڑی چلانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ملک بھر اور خصوصاً پنجاب میں لاکھوں کی تعداد میں درخت کاٹے گئے ہیں، مصطفوی سٹوڈنٹس کی گرین پاکستان مہم 14 اگست تک جاری رہے گی اور اس نعرے کے ساتھ درخت لگائیں گے کہ اس بار 14اگست کو جتنی جھنڈیاں اتنے درخت لگائے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.