الیکشن کمیشن نے این اے 17ہری پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ،ْ بابر نواز کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر نے کی ہدایت

بدھ 8 اگست 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے این اے 17ہری پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بابر نواز کو الیکشن ٹریبونل رجوع کر نے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن میں این اے 17ہری پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ،مسلم لیگ (ن )کے امیدوار بابر نواز اور ان کے وکیل الیکشن کمیشن کی سامنے پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ این اے 17 میں بعض پولنگ سٹیشن میں پولنگ ایجنٹس کو نتائج کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں نوے فیصد پولنگ بیگز ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کھلے ہوئے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جیت کا مارجن 39 ہزار ہے ،وکیل نے کہا کہ گنتی کے عمل میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کونہیں چھوڑا گیا ،حلقہ میں کل تین لاکھ 43 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اب امیدوار کا نوٹیفیکیشن ہو گیا ہے تو آپ الیکشن پٹیشن دائر کردیں،الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر بابر نواز کو الیکشن ٹریبونل جانے کی ہدایت کر دی ۔