ایچ ای سی نے فاٹا اور بلوچستان کے مستحق طلباء کیلئے مقامی انڈر گریجویٹ سکالرشپ کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کر دیا

بدھ 8 اگست 2018 22:14

ایچ ای سی نے فاٹا اور بلوچستان کے مستحق طلباء کیلئے مقامی انڈر گریجویٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے فاٹا اور بلوچستان کے مستحق طلباء کیلئے مقامی انڈر گریجویٹ سکالرشپ کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کر دیا ہے، سکالرشپ کا مقصد ان علاقوں کے نوجوانوں کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قابل بنانا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایچ ای سی کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سکالرشپ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان کو جدید علوم سے روشناس کراتا ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں حصہ لیں سکیں۔

سکالرشپ فاٹا اور بلوچستان کے تمام شعبوں میں انڈر گریجویٹ طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی فراہمی کے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی نے ان سکالرشپس کیلئے طلباء سے درخواستیں مانگی ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیاں اور ڈگری دینے والے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء سکالرشپ کیلئے درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :