نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان 2ارب سے زائد اثاثوں، 87کنال زرعی اراضی اور 55کمرشل دکانوں کے مالک

تعلق سوات کی تحصیل مٹہ سے ہے، 1972 کو ڈاکٹر محمدخان کے گھر پیدا ہوئے،2012میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی

بدھ 8 اگست 2018 23:10

نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان 2ارب سے زائد اثاثوں، 87کنال زرعی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی محمود خان 2ارب سے زائد اثاثوں، 87کنال زرعی اراضی اور 55کمرشل دکانوں کے مالک ہیں، بیگم کے پاس 35تولہ سونا بھی ہے ۔خیبر پختونخواہ کے نامزوزیراعلی محمود خان کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیل کے مطابق وہ 2ارب روپے سے زائد اثاثہ جات کے مالک ہیں ،محمود خان 87کنال زرعی اراضی اور 55کمرشل دکانوں کے مالک ہیں ان کے گھر پر ڈیڑھ کروڑکی مالیت کا فرنیچر ہے جبکہ اہلیہ کے پاس 35تولہ سونے کا زیور ہے ۔

(جاری ہے)

محمود خان کی سوانح عمری کے مطابق ان کا تعلق سوات کی تحصیل مٹہ سے ہے وہ 1972 کو ڈاکٹر محمدخان کے گھر پیدا ہوئے اس نے ابتدائی تعلیم سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں سرکاری سکول سے لی بعد میں میٹرک اور ایف ایس سی کی تعلیم پشاور پبلک سکول سے حاصل کی انہوں نے ایم ایس سی ایگر یکلچر کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے مکمل کی وہ 2008 میں بلدیاتی انتخابات میںآزاد حیثیت سے یونین کونسل ناظم یو سی خریڑئی منتخب ہوئے ان کا خاندان پہلے پی پی پی میں تھے لیکن 2012میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی2013 میں پی ٹی آئی کی نشست سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 84 جو اب نئے مردم شماری میں یہ حلقہ پی کے نو بن گیا ہے 2013 کے دوران محمود خان دو ماہ کیلئے صوبائی وزیرداخلہ رہے 2013 سے 2015 تک صوبائی وزیر ایریگیشن رہے 2013سے 2018تک وہ صوبائی وزیر کھیل وثاقافت،سیاحت اور یوتھ آفئر رہے اس کا ایک بھائی عبداللہ تحصیل ناظم مٹہ ہے اور دوسرا بھائی احمد خان ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے۔