پنجاب کے متوقع نوجوان وزیراعلیٰ راجا یاسر نے پنجاب بدلنے کا فیصلہ کرلیا
راجا یاسر ہمایوں نے تعلیم،صحت،تھانہ کلچر اور توانائی کے شعبوں میں انقلاب لانے کا عندیہ دے دیا
سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 22:01
(جاری ہے)
پنجاب کے متوقع نوجوان وزیراعلیٰ راجا یاسر نے پنجاب بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ راجا یاسر ہمایوں نے تعلیم،صحت،تھانہ کلچر اور توانائی کے شعبوں میں انقلاب لانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کا نام بھی فائنل کر لیا ہے۔ عمران خان نے چکوال سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں کو پنجاب کا اگلا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجہ یاسر تحریک انصاف کے نوجوان اور اعلی تعلیم یافتہ رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ جبکہ راجہ یاسر اچھی شہرت کے حامل بھی ہیں۔ ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان جمعرات کے روز کر دیں گے۔اس حوالے سے پنجاب کے متوقع وزیر اعلیٰ نے بھی اپنی حکومت کا بنیادی روڈ میپ بنا لیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب تک اچھی تعلیم نہیں ہوگی تب تک آپ ترقی نہیں کر سکتے ،اگر آج بھارت یہاں پہنچا ہے تو اس لیے کہ اس نے اپنی تعلیمی بنیادوں کو مضبوط بنایا ہے۔آئی آئی ٹی کو مضبوط نہ بناتے اپنی سکول ایجوکیشن کو بہتر نہ کرتے تو شائد کبھی بھی اس سمت میں نہ آتے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگلا قدم سستی توانائی کا حصول ہے۔ہم نے 60 کی دہائی کے بعد کوئی ڈیم نہیں بنایا ،اگر توانائی نہیں ہوگی تو ہماری صنعت کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی۔انکا کہنا تھا کہ میں خود ایک دہی حلقے سے ہوں اور جانتا ہوں کہ کس طرح ہمارا تھانہ کلچر ہمارے لیے مسائل پیدا کررہا ہے ،ہمیں اب لوگوں کی اس سے جان چھڑوانی ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پہلے بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔نمائشی کام ہونے چاہیے ہیں لیکن بعد میں ۔جو چیزیں پہلے ہیں وہ ہر حوالے سے پہلے آنی چاہیں ۔انکا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ سیاستدان اور لیڈر میں یہی فرق ہے کہ سیاستدان الیکشن کا سوچتا ہے اور لیڈر آنے والی نسلوں کا۔انکی حوصلہ افزا باتیں سن کر پنجاب کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم یہ دعوے کتنے عملی ہوں گے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.