دادا جی اپنی سائیکل پر 11 سمارٹ فونز باندھے پوکیمون گو کھیلتے رہتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 اگست 2018 23:46

دادا جی اپنی سائیکل پر 11 سمارٹ فونز باندھے پوکیمون گو کھیلتے رہتے ہیں
ہم شرط لگاسکتے ہیں کہ آپ کوان دادا جی سے زیادہ  پوکیمون گو سے محبت نہیں ہو سکتی۔ 70سالہ چن سان یوان   ان مجازی عفرتیوں کو پکڑنے کے لیے 11 سمارٹ فونز سے لیس رہتے ہیں۔ حال میں ہی میں اُن کی نیو تائیپی سٹی ، تائیوان کے ایک پارک کی تصاویر وائرل ہوئیں ہیں۔
دادا جی اپنی  سائیکل پر 11 سمارٹ فونز  اور بیٹریوں  کا بیگ لیے گھومتے ہیں۔ وہ اپنے فالتو وقت میں سڑکوں، گلیوں اور پارکوں میں گھومتے ہوئے پوکیمون گو کھیلتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پوکیمون گو کے جنون کی وجہ سے دادا جی کو انکل پوکیمون بھی کہا جاتا ہے۔ اُن کی خواہش ہے کہ اُن کے سمارٹ فون 11 سے بڑھ کر 15 ہو جائیں۔ سمارٹ فونز بڑھنے سے اُن کا گیم کھیلنے کا خرچ بھی بڑھ جائے گا۔ فی الحال وہ ہر ماہ اس گیم کے کھیلنے پر تقریباً 1 لاکھ 85 ہزار روپے خرچ کرتے ہیں۔
چن      سان یوان کا کہنا ہے کہ  اس گیم کو کھیلنے سے انہیں اپنی الزائمر بیماری  کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ چن نے 2016 میں اس گیم کو کھیلنا شروع کیا تھا۔ انہیں اُن کے پوتے نے یہ گیم کھیلنا سکھایا تھا۔
دادا جی اپنی سائیکل پر 11 سمارٹ فونز باندھے پوکیمون گو کھیلتے رہتے ہیں

متعلقہ عنوان :