فلاحی تنظیم نوجوانان سلارزئی کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 9 اگست 2018 13:21

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء)فلاحی تنظیم نوجوانان سلارزئی کے زیراہتمام تحصیل سلارزئی کے پسماندہ اوردورافتادہ علاقے گائوں درہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطبی عملے نے درجنوں سے زائد افرادکوطبی مفت معائنہ کیاگیااورادویات تقسیم کیں،کیمپ میں نوجوانوں نے خون کے عطیات بھی دیئے۔اہل علاقہ نے کیمپ کے انعقادپرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اسی طرح کیمپ دوردرازعلاقوں میں لگانے سے عوام کوان کے دہلیزپرطبی سہولیات مہیاہونگے۔