پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 4 ارب 62 کروڑ 86لاکھ60ہزار روپے کے فنڈز جاری

جمعرات 9 اگست 2018 14:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 4 ارب 62 کروڑ 86لاکھ60ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، رواں مالی سال میں حکومت نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 30ارب 42کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری کی اپ گریڈیشن کے لئے 29کروڑ 70لاکھ، نیشنل سنٹر فار فزکس میں آر اینڈ ڈی لیبز کی اپ گریڈیشن کے لئے 5کروڑ، بہاولپور، لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں کینسر ہسپتالوں میں آلات کی فراہمی کے لئے 3کروڑ 15لاکھ، نیشنل ٹوکومیک فیوژن پروگرام کے لئے 3کروڑ 32لاکھ، خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مائننگ پراجیکٹ کے لئے 16کروڑ، کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ کے لئے 35کروڑ 40لاکھ، گوجرانوالہ انسٹیٹیوٹ نیوکلیئر اینڈ ریڈیو تھراپی کے لئے 14کروڑ 21لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔