حب،گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے بے دخل کیے گئے مزدوروں کا گڈانی روڈ پر دھرنا
شپ بریکنگ یارڈ جانے والے سڑکوں کو بلاک کر دیا تحصیلدار گڈانی کے ساتھ مذاکرات کے بعد دھرنا ختم دوسری جانب لیبر ٹھیکیدار کے حامیوں نے بے دخل کیے گئے مزدوروں کے خلاف دوبارہ دھرنا دیا
جمعرات 9 اگست 2018 20:40
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 91 میں چند مزدوروں کو بے دخل کردیا گیا تھا جس پر ان مزدوروں نے گڈانی شہر اور شپ بریکنگ یارڈ جانے والے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تحصیلدار گڈانی نے بے دخل کیے گئے مزدوروں سے مذکرات کرکے روڈ بحال کرادیا مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم گڈانی کے مقامی ہیں شپ بریکنگ یارڈ میں ہمیں لوہے اٹھانے کی مزدوری بھی نہیں دی جارہی ہے نوکری کیلے کہتے ہیں کہ کسی وڈیرے کی سفارش لا پھر ملے گا اب ہم غریبوں کو کہاں وڈیروں کی سفارش مل سکتی ہے دوسری جانب ابھی تک ٹریفک مکمل طور پر بحال ہی نہیں ہوئی تھی کہ مذکورہ پلاٹ کے لیبر ٹھیکیدار کے حامیوں نے دوبارہ روڈ بلاک کردیا ٹھیکیدار کے حامیوں کا کہنا تھا کہ جو بے دخل کیے گئے مزدوروں نے ہمارے خلاف دھرنا دیا تھا انکے خلاف مقدمہ درج ہونے تک ہم روڈ نہیں کھولیں گے اسی دوران گڈانی کا ایک شہری احتجاج کے دوران گزرنے کی کوشش کی تو ٹھیکیدار کے حامی مظاہرین اس پر ٹوٹ پڑے اور شہری کی جم کر پٹائی کی گڈانی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی مذکورہ پلاٹ کے فورمین سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو نکالنے میں ہمارا کوئی واسطہ نہیں یہ لیبر ٹھیکیدار کا معاملا ہے مذکورہ پلاٹ کے لیبر ٹھیکیدار کے حامیوں کی جانب سے مسلسل دو گھنٹے تک روڈ بند رکھا گیا گڈانی پولیس کے ذمہ داران منت سماجت کرتے رہے مگر مظاہرین ڈٹے رہے آخر میں پولیس کی جانب سے بے دخل کیے گئے مزدوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے واضع رہے کہ بے گناہ شہری پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
مزید قومی خبریں
-
پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
عدت نکاح کیس:بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی ڈاکٹر محمد نظام الدین اورندیم مجتبیٰ کے ساتھ تعلیمی ایمرجنسی پر گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
رانا مشہود احمد خان سے ڈاکٹر محمد نظام الدین اور ندیم مجتبیٰ کی ملاقات
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں
-
مجھے اولیاء کی دھرتی سے پیار ہے،ملتان آکر بہت خوشی ہوئی ، فیصل کریم کنڈی
-
سوئی ناردرن کاگیس چوری کے خلاف کریک ڈائون ،گیس کنکشن منقطع،جرمانے عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.