سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل، ایف آئی اے نے رقوم منتقلی کا ریکارڈ طلب کرلیا

جمعہ 10 اگست 2018 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ریجنل آفیسرز سے جعلی اکائونٹس کا ریکارڈ مانگ لیا ۔سابق صدر آصف زرداری ان کی بہن فریال تالپور اور حسین لوائی کو رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے سندھ زون کے افسران کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔افسران سے آصف زرداری فریال تالپور اور حسین لوائی کی رقوم منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔ جعلی اکائونٹس اور ٹرانسفر ہونے والی رقم کا مکمل ریکارڈ بھی ہیڈ کوارٹرز نے مانگ لیا ۔وزارت داخلہ کو گزشتہ تین ماہ میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔