آل پاکستان مسلم لیگ دم توڑ گئی ، پارٹی چیئرمین ڈاکٹر امجد نے استعفیٰ دیدیا

جمعہ 10 اگست 2018 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) سابق صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ دم توڑ گئی ، پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر امجد نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہاکہ اب ان کا آل پاکستان مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر امجد نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ پرویز مشرف کے استعفے کے بعد پارٹی چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب آل پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ نہیں ہوں ، پیر تک اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوادوں گا۔