دُبئی :رواں سال 88 افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار گئے
لین سے اچانک دائیں بائیں ہونے کے باعث 28 افراد کی ہلاکت ہوئی
محمد عرفان ہفتہ 11 اگست 2018 13:04
(جاری ہے)
ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ کے دوران اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنا چاہیے تاکہ اگر کسی ایمرجنسی کی صورت میں اگلی گاڑی کے ڈرائیور کو اچانک بریک لگانی پڑے‘ تو پچھلی گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گاڑی آہستہ کرنے یا بریک لگانے کے لیے مناسب وقت مِل جائے۔
رواں سال 2,668 گاڑیاں حادثات کا نشانہ بنیں ‘ جن میں 88 افراد شدید زخمی ہوئے‘ 339 افراد کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ 495 افراد کو معمولی زخم آئے۔ بریگیڈیر المزروعی کے مطابق ایک تہائی حادثات ڈرائیور حضرات کی جانب سے اچانک اپنی لین سے اِدھر اُدھر ہونے کے باعث پیش آئے۔ اگرچہ اس حوالے سے کئی آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہیں‘ تاہم ڈرائیور حضرات اس خطرے کی سنجیدگی کی طرف خاطر خواہ دھیان نہیں دے رہے۔ حالانکہ رواں سال اس نوعیت کی بے پرواہی کے باعث 342 حادثات رُونما ہو چکے ہیں جن میں 28 افرد کی ہلاکت ہوئی اور 373 افراد زخمی ہوئے۔ ٹریفک قانون میں اپنی لین سے اچانک دائیں بائیں ہونے کے جُرم میں ایک ہزار درہم کا جرمانہ رکھا گیا ہے اور ڈرائیونگ لائسنس میں بھی چار بلیک پوائنٹس کا اندراج ہو جاتا ہے۔ رواں سال 23 راہگیر بھی تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آ کر لقمۂ اجل بن گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.