پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کی حقوق کی جنگ لڑی ،ْرحمن ملک

ہفتہ 11 اگست 2018 15:53

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کی حقوق کی جنگ لڑی ،ْرحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کی حقوق کی جنگ لڑی، انہیں بااختیاربنانے میں کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رحمان ملک نے اقلیتوں کے دن پر اقلیتی برداری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 11اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری کا تھا، غیر مسلم پاکستانیوں کا ملک کے امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔