یف بی آر نے پشاور کے سونے ، ہیرے ، جواہرات ، قیمتی پتھروں ، کے تاجروں ٹیکس چوری کے حوالے سے تحقیقات شروع

ہفتہ 11 اگست 2018 15:20

یف بی آر نے پشاور کے سونے ، ہیرے ، جواہرات ، قیمتی پتھروں ، کے تاجروں ..
اپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) ایف بی آر نے پشاور کے سونے ، ہیرے ، جواہرات ، قیمتی پتھروں ، کے تاجروں ٹیکس چوری کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے پشاور کے بعض جیولری کے تاجروں نے رعایتی ایس آر او کا غلط استعمال کیا تھا درآمد کیا جانے والا سونا اوراس سے بننے والے زیوارات کی برآمد سے زر مبادلہ و ترسیل زر پاکستان میں نہیں لائے گئے ایف بی آر پشاور کے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پشاور کے بڑے بڑے جیولری کے کاروبار کرنے والے تاجروں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں ٹیکس چوری میں ملوث پشاور کے جیولری کے تاجروں کے بارے میں ایف بی آر پشاور ، ایف بی آر اسلام آباد مشترکہ طور پر تحقیقات کررہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ رعایتی ایس آر او کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا گیا جس میں جیولر ، تاجر امپورٹر کم ایکسپورٹر ملوث ہیں ۔